سٹی42: روایتی حریف کے ساتھ میچ میں گرین شرٹس ایسے بے جگری کے ساتھ کھیلے کہ وکٹ کیپر محمد شایان تو فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو کر ہسپتال ہی پہنچ گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چئیرمین اس وقت سٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے خود آگے برھ کر اپنے پلئیر کی حالت کے بارے میں معلوم کیا اور شایان کو ایمبولینس میں ہسپتال روانہ کیا۔ محسن نقوی نے نے میچ ختم ہونے کے بعد ضروری ذمہ داریوں سے فارغ ہوتے ہی ہسپتال جا کر فاتح ٹیم کے زخمی رکن کی عیادت کی اور انہیں بھی جیت کی مبارک دی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہسپتال میں شایان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور ان کے اچھے کیرئیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے پاکستانی منتظمین کو محمد شایان کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خاص طور سے ہدایات دیں۔
محسن نقوی نے اس اجنری کے حوالے سے یہ اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ دلچسپ کومنٹ بھی کیا کہ "ہمارے کرکٹر کو نظر لگ گئی ہے."
بعد میں محسن نقوی نے دیگر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ محمد شایان کے لئے بھی پچاس لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا۔