ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد لینڈنگ کا وقت تبدیل ہو گیا، شاندار استقبال کی تیاری مکمل

Under19 pakistan Cricket team, Under 19 Asia Cup, Pakistan vs India, Dubai Stadium, Mohsin Naqvi, Sarfraz Ahmaad, Sameer Minhas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کو ہرا کر وطن واپس آ رہے  گرین شرٹس کے  اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، ائیر پورٹ پر انڈر 19 گرین شرٹس کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ لیکن عین وقت پر انہونی ہو گئی اور فلائٹ کی اسلام آباد لینڈنگ کا وقت بدل گیا۔

پاکستان کی انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور منیجر سرفراز احمد کو  آج سب 12 بجے کے بعد پاکستان واپس پہنچنا ہے۔ ْقومی ہیروز کے شایانِ شان استقبال کی خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔ لیکن جس وقت دبئی سے گرین شرٹس کو پاکستان لانے والی فلائٹ روانہ ہونا تھی، عین عقت پر اعلان ہو گیا کہ فلائٹ لیٹ ہو گئی ہے۔

اب  فلائٹ کے نئے وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ 

قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل کراچی کے جناح ائیرپورٹ سے ہ دبئی روانہ ہوئے تھے۔

استقبال کے لئے کیا تیاریاں ہیں

اسلام ٓٓباد ائیرپورٹ پر شہریوں کی بری تعداد قومی ہیروز کے استقبال کے لئے جمع ہیں، شہریوں کے ساتھ آفیشلز نے بھی استقبال کی تیاری کر رکھی ہے۔ قومی ہیروز کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ان کو گلدستے پیش کر کے کیا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین، ایشئین کرکٹ کونسل کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی قومی ہیروز کے ساتھ اسی فلائٹ میں اسلام آباد واپس آ رہے ہیں۔

پہلے اس فلائٹ کو ساڑھے بارہ بجے کے لگ بھگ اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا، اب بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ کچھ تاخیر کے ساتھ صب سوا ایک بجے اسلام آباد لینڈ کرے گی۔