ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روایتی حریفوں کا فائنل میچ؛ محسن نقوی دبئی پہنچ گئے

Mohsin Naqvi, Asia Cup Under 19 cricket, Dubai stadium, City42
کیپشن: file photo

سٹی42: محسن نقوی گرین شرٹس بوائز  کی متوقع فتح کو سلیبریٹ کرنے کے لئے ا‘ڑ کر دبئی پہنچ گئے۔ آج دبئی انٹرنیشنل کرکت سٹیڈیم میں انڈر نائینٹین ایشیا کپ کا فائنل ہو رہا ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت میدان میں ٹرافی کے لئے پنجہ لڑا رہے ہیں۔

محسن نقوی  ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر بھی ہیں۔ وہ اپنے شیدول کے مطابق پاکستان اور اندیا کی اندر 19 کرکٹ ٹیموں کا ایشیا کپ فائنل میچ دیکھنے کے لئے دئبی پہنچ گئے ہیں۔
محسن نقوی انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے اور پاکستانی بوائز کا حوصلہ بڑھائین گے۔
صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی ہی آج کا  فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔

ایشیاکپ کا فائنل ہوا تھا تو وپہ میچ بھارت نے جیتا تھا اور ایشیا کپ کی ترافی پاکستانی محسن نقوی کے ہاتھ سے لینے سے نخوت کے ساتھ انکار کر دیا تھا۔ آج بھی ایشیا کپ کا انڈر نائینٹین فائنل ہو رہا ہے لیکن آج ٹرافی روایتی حریف کو دینے کی نوبت آنے کا امکان گرین شرٹس کی ولولہ انگیز جدوجہد کے سبب صفر ہو چکا ہے۔