پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے دی

 پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا ہے، جسے پشاور زلمی نے دوسرا پلے آف اپنے نام کر لیا۔پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوگئی ہے۔

لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم نے157 رنز بنا  کر مخالف ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دے دیا ۔

کوئٹہ کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق حسن علی کی گیند پر ڈیرن سیمی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیل رہے کوہلر کیڈمور تھے جو حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز 35 رنز بناکر ثمین گل کی گیند پر عمید آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اسی اوور میں سرفراز احمد بھی وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔دو گیندوں پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ریلی روسو اور محمود اللہ نے اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی تاہم 20 گیندوں پر 19 رنز بناکر محمود اللہ آؤٹ ہوگئے۔12ویں اوور کے اختتام پر کوئٹہ نے 95 رنز بنالیے تھے جبکہ ریلی روسو اور محمود اللہ کریز پر موجود ہیں۔

  

15ویں اوور کا اختتام ہوگیا  کوئٹہ نے 117 رنز بنالیے جبکہ ریلی روسو اور محمد اللہ کریز پر موجود ہیں۔

پشاور زلمی کے عمید آصف نے محمد اللہ کو آؤٹ کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی اپنی سی کوشش ضرور کی۔عمید آصف نے کامیاب باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ریلی روسو کو بھی کریز سے باہر کر دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18 اوور میں 130رنز بنا لیے ہیں جبکہ 6کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی تھیسارا پریرا بھی آؤٹ ہو گئے۔وہاب ریاض نے یہ وکٹ اپنے نام کر لی۔پی ایس ایل میں وہاب ریاض نے اپنی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن خان کو بھی پویلین جانے پر مجبور کر دیا۔

انوار علی نے لائم ڈوسن کے اوور میں تین چھکے لگائے اور آخری گیند پر تین رنز کی ضرورت تھی تاہم ایک ہی رن بن سکا اور پشاور کو ایک رن سے فتح ملی۔

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی کی جانب سے تمیم اقبال اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: پی ایس ایل کا دوسرا بڑا مقابلہ، گلیڈی ایٹرز کی ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت

 قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں پشاور زولمی نے 157 رنز بناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 کا ہدف دیا ہے۔

مزید پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں: پی ایس ایل کا بڑا مقابلہ ، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دیے دیا