(ویب ڈیسک)سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا بڑے معاہدوں کا امکان ہے۔
سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ وفد میں سعودی عرب کی کاروباری، تجارتی اور سرمایہ کار شخصیات شامل ہیں۔
یہ وفد سعودی فرماں رواں اور وزیراعطم محمد بن سلمان کی ہدایت پرپاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شامل ہوں گے۔
پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد میں آئی ٹی، میرین، مائننگ، تیل و گیس کی تلاش، دوا سازی، ایوی ایشن، فنانس، زراعت، ٹیلی کمیونی کیشن، تعمیرات، لاجسٹک سروسز، پراپرٹی ڈیولپرز، ریٹیلرز اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہوں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کے معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔