حیدرآباد ; پھولوں کے بیوپاری سے ڈکیتی کرنے والے 5 ڈاکو گرفتار

 حیدرآباد ; پھولوں کے بیوپاری سے ڈکیتی کرنے والے 5 ڈاکو گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد حسن: حیدرآباد میں پھولوں کے بیوپاری سے ڈکیتی کرنے والے 5 ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 

سی آئی اے پولیس حیدرآباد کی جانب سے بلدیہ پولیس کے ہمراہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان پولیس  کے مطابق  گزشتہ ماہ بائی پاس روڈ پر پھولوں کے بیوپاری ساحل مسیح سے ڈکیت اسلحہ کے زور پر ساڑھے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث 5 ملزمان کو  گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کی شناخت فیاض ناریجو، غلام مصطفی ناریجو، شوکت ملاح، شنکر کولہی اور عادل ناریجو کے ناموں سے ہوئی ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی کیش رقم 7 لاکھ 50 ہزار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

 پولیس نے لوٹی گئی رقوم برآمدگی کے بعد اسکے اصل مالک ساحل مسیح کے حوالے کردی ۔