ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ دارالحکومت ریاض کے ڈپٹی گورنر پرنس محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

پاکستان کے سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر سفارتی افسران بھی ائیرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف  سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو ہوگا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جانے والے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی شامل ہیں 

وزیراعظم اور وفاقی وزرا عالمی اقتصادی فورم کے ان مباحث میں شریک ہوں گے جن میں سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، سپلائی چینز کی تجدید، پائیدار ترقی اور توانائی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔