چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا ۔ 

ایم ایم عالم روڈ پر معروف چائنیز ریسٹورنٹ پی ایف چینک میں چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ظہرانہ دیا۔ محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور آفیشلزکا خیر مقدم کیا۔ ظہرانہ پر کھیل کی حکمت عملی پر گفتگو  ہوئی، چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ساتھ گیم پلان پر بھی بات چیت کی ۔ 

کھلاڑیوں نے ٹور سے قبل بھرپور حوصلہ افزائی پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔