رانا ثنا اللہ کو  وزیر اعظم کا مشیر برائے سیاسی امور بنانے کا فیصلہ

Rana Sana Ullah, City42 , Advisor on Political affairs, Prime Minister Nawaz Sharif, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیر اعظم شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کو مشیر برائے سیاسی امور مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  

رانا ثنااللہ 8 فروری 2024 کا قومی اسمبلی کاالیکشن ہارنے کے بعد رانا ثنااللہ مسلم لیگ نون پنجاب کی صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ 

 رانا ثنااللہ  ماضی قریب میں پارٹی پالیسی سے متضاد بیانات کی وجہ سے بھی میڈیا پر کافی نمایاں ہوئے تھے ۔ذرائع  کے مطابق پارٹی کے قائد میاں  نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو کابینہ میں شامل کرنے کیلیے شہباز شریف سے بات کی تھی۔

وزیراعظم کی منطوری کے بعد رانا ثنااللہ  کے مشیر برائے سیاسی امور کے عہدہ پر تقرر کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔