کیا مولانا تحریک انصاف اور عمران کے متعلق سب کچھ بھول گئے؟ سینئیر صحافی سلیم بخاری کا تجزیہ

Saleem Bukhari analysis, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: قومی اسمبلی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی کی طرف داری کرنے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

 سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے اپنے تجزیے میں مولانا فضل الرحمان کے قومی اسمبلی میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ مولانا   کی باتوں سے لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، مولانا کی پی ٹی آئی کیلئے ہمدردیوں کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ کیا مولانا صاحب تحریک انصاف کےماضی میں ان کے ساتھ رویہ اور بدتمیزیوں کو بھول گئے ہیں، جب مولانا صاحب ان کو انتہائی غیر مہذبانہ ناموں سے پکارا کرتے تھے اور جواباً تحریک انصاف کے بانی اور پارٹی کے رہنما بھی مولانا کی تضحیک میں کوئی کمی نہ چھوڑتے تھے۔

سلیم بخٓری نے کہا  کہ مولانا صاحب جس دہشتگردی کا رونا رو رہے ہیں اس کی اصل سہولت کار تو تحریک انصاف ہی ہے جو  طالبان کی سہولت کاری کرتے تھے اور طالبان کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی اجازت دینے کے حامی تھے۔  اسی لئے عمران خان کو طالبان خان کے نام سے بھی پکارا جاتا تھاجبکہ مولانا صاحب بھی عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا کرتے تھے۔  کیا مولانا صاحب تحریک انصاف اور عمران خان کے متعلق سب کچھ بھول گئے ہیں۔
اسد قیصر کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اور پولیس پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے جواب میںسلیم بخاری نے یہ رائے دی کہ اسد قیصر نفسیاتی مریض بن گئے ہیں اور سیاست میں پے در پے ناکامیوں نے ان کو مایوس اور مفلوج کردیا ہے۔

 ڈیل کی باتوں کے متعلق سینئر صحافی سلیم بخاری نے یہ رائے دی اکہ کچھ تو اندرون خانہ کھچڑی پک رہی ہے جس کی وجہ سے کیس دوبارہ سنے جا رہے ہیں اور سزائیں کالعدم قرار دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
گندم کے کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا  کہ کسان احتجاج کیوں کر رہا ہے؟کسان کے ساتھ زیادتی کون کررہا ہے؟کسانوں کو سہولیات  اور باردانہ کی سپلائی کیوں نہیں کی گئی؟  بمپر کراپ متوقع ہونے کے باوجود وافر گندم کیوں درآمد کی گئی۔ سمگلنگ کیوں ہو جاتی ہے اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟انہوں نے ارباب اختیار کو جھنجھوڑا اور کہا کہ کسان کے مسائل کم کرنے کیلئے گندم کی سمگلنگ پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔

 سسلیم بخاری نے کسانوں کی طرف سے دی گئی دھمکی کو  کہ آئندہ  گندم کاشت نہیں کی جائے گی بلکہ کپاس کی فصل بھی کاشت نہیں کریں گے سنجیدگی سے لینے کا مشورہ دیتے ہوئے حکام سے کہا کہ اس طرح تو برآمدات میں کمی سے زرمبادلہ ذخائر میں بہت کمی آ جائے گی جو کہ پہلے سے ڈوبتی معیشت کیلئے خطرناک ہو گی۔سلیم بخاری نے کسانوں کے مسائل کو فوری طور پرحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور حکام بالا کو خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
سلیم بخاری نے رفح اور غزہ پٹی میں تازہ حملوں پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس خبر  کو امید  افزا قرار دیا   کہ عالمی عدالت اسرائیلی وزیراعظم آرمی چیف اور وزیر دفاع کے وارنٹ جاری کرکے ان کو جنگی جرائم میں سزا دے گی، انہوں نے غزہ کے مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے اور عالمی برادری کے مثبت کردار پر زور دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔