وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ، مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا، ائیرپورٹ پر وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ائیرپورٹ حکام اور سیکورٹی فورسز سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا، جہاں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے ائیر پورٹ پر  ایمی گریشن کاؤنٹرز میں اضافے کے احکامات بھی جاری کئے۔

 وزیر داخلہ اپنے مختصر دورے کے بعد واپس اسلام آباد آباد  روانہ ہوگئے۔