ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب

ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن آج ہو رہے ہیں جس میں پارٹی عہدوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے، تاہم ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے اس لیے سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے ایمل ولی کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے جو گزشتہ کچھ عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا جب کہ گزشتہ روز اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے بھی اپنا عہدہ چھوڑدیا اور اعلان کیا کہ وہ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، اسی طرح اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی بھی حصہ نہیں لے رہے۔