ایلون مسک  نے ایکس  کے بلاک فیچر کو اپنے رنگ میں رنگ لیا 

ایلون مسک  نے ایکس  کے بلاک فیچر کو اپنے رنگ میں رنگ لیا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈسک: ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند نہیں کرتے , اب ان کی کہ کمپنی اس فیچر میں تبدیلیاں کر  کے اسے ایلون مسک کے رنگ میں رنگ رہی ہے۔ 

فی الحال اس فیچر کو مکمل  ختم نہیں کیا جا رہا مگر پھر بھی اس میں ایک ڈرامائی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

 جب ایکس صارفین جب کسی اکاؤنٹ کو بلاک کرتے ہیں تو اس کی پوسٹس پر ریپلائی کر سکتے ہیں، مگر بلاک صارف کو وہ پیغامات نظر نہیں آتے۔

مگر کمپنی کی جانب سے اب اس  فیچر کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔جس کے بعد بلاک ہونے والا فرد بھی ان ریپلائیز کو دیکھ سکے گا۔

 کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ تبدیلی بلاک فیچر کو اپنے اصولوں کے مطابق ڈھالنے کے عزم کے تحت کی جا رہی ہے۔ ایسی تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں، جن سے بلاک کرنے کا عمل بدل جائے گا۔بلاک بٹن میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ بھی دیا گیا۔

بلاک  فیچر ایکس پر بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔  مگر کمپنی کے مطابق  ان کا مقصد صارفین کو   کنٹرول فراہم کرنے کے ساتھ پوسٹس تک عوامی رسائی کو برقرار رکھنا ہے۔

ایلون مسک متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ بلاک فیچر کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔فی الحال تو نہیں مگر مستقبل قریب میں ایسا ضرور ممکن ہو سکتا ہے۔