پی ایس ایل کا بڑا مقابلہ ، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دیے دیا

پی ایس ایل کا بڑا مقابلہ ، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دیے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:پاکستان سپر لیگ تھری کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹہ کے گلیڈی ایٹرز نے شاندار آغاز کیا۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے 157 رنز بناتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 کا ہدف دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کامران اکمل راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹس مین آندرے فلیچر تھے جو میر حمزہ کی گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنا چاہتے تھے تاہم لانگ آن پر تھیسارا پریرا کو کیچ دےبیٹھے۔

 تمیم اقبال اور محمد حفیظ کے درمیان 44 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم حفیظ 25 رنز بناکر محمود اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ تمیم اقبال جارحانہ شاٹ لگانے کی کوشش میں محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

سعد نسیم اور عمید آصف بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب 9 اور 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔16ویں اوور کے اختتام پر پشاور زلمی نے 114 رنز بنالیے تھے جبکہ لائم ڈوسن اور ڈیرن سیمی کریز پر موجود ہیں۔

حمید  آصف اورسیمی بھی 7اور2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔پشاور زلمی کے 17 اوور میں135 سکور ہو گئے ہیں جبکہ 8 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں، وہاب ریاض اور حسن علی میدان میں موجود ہیں۔

وہاب ریاض اور حسن علی  اعلیٰ کارگردگی دیکھانے میں ناکام رہےاور 4،15 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوگئے،پشاور زلمی نے 20 اوور میں157 سکور کئے اور گلیڈی ایٹرز کو 158 کا ٹارگٹ دے دیا


قبل ازیں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے ایلینیٹر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتا۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ بارش سے پہلے تک تمیم اقبال کے دوچوکوں سے پشاور زلمی نے 8 سکور کیے تھے محض 4 گیندیں کھیلی تھیں۔