ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران سے ایک اور میزائل حملے کی ابتدا

ایران سے ایک اور میزائل حملے کی ابتدا

سٹی42: اسرائیل کی فوج نے ایران سے ایک اور میزائل حملے کے آغاز کا پتہ لگایا ہے۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے بیلسٹک میزائل داغنے کا سراغ لگا لیا ہے۔

آنے والے منٹوں میں اسرائیل میں سائرن بجنے کی توقع ہے، کیونکہ فضائی دفاع خطرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

جن علاقوں میں سائرن کی آواز آتی ہے وہاں کے شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بم پناہ گاہوں میں داخل ہوں اور اگلے اطلاع تک ان میں رہیں۔ 

اس سے پہلے آج کم از کم ایک مرتبہ ایران سے "میزائل بیراج" آنے کے امکان کے ساتھ سائرن بجائے گئے، لیکن وہ سرف ایک ہی میزائل نکلا جسے انٹر سیپٹ کر لیا گیا تھا اور میزائل کے ٹکڑے لگنے سے صرف ایک گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔