ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوجی کے غزہ میں مارے جانے کی تصدیق

 Israeli's Gaza Operation, Sniper Fire, Khan Younes, City42
کیپشن: File Photo سٹیو ہالفون غزہ کے قصبہ خان یونس مین سنائپر فائر سے مارے گئے۔ اسرائیل کی فوج نے اس خبر کی رسمی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح ہوا ہے۔

سٹی42: اسرائیل کے  ایک فوجی کے غزہ میں مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسٹاف سارجنٹ سٹیو ہالفون  آج  بدھ کے روز دن کے اوائل میں جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران  مارے گئے۔

آئی ڈی ایف نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاف سارجنٹ  سٹیو ہالفون  پیٹہ ٹکوا سے تعلق رکھتے تھے، وہ  603 ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین میں تھے۔ ان کی عمر 20 سال تھی۔

آئی ڈی ایف کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ہافون جنوبی غزہ کے خان یونس میں اسنائپر فائر سے ہلاک ہوئے۔

اسرائیل کی فوج نے ایران کے ساتھ جنگ کے پانچ دنوں کے دوران غزہ میں حماس کے خلاف  اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم میڈیا کی ان کارروائیوں پر توجہ مین قدرے کمی ہوئی ہے۔