ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے ایران کی نیوکلئیر تنصیبات اور فوجی تنصیبات پر بیس نئے حملے

Iran Israel War, City42, IAF, Iran's nuclear sites attacked, War, F15 fighter plane
کیپشن: بدھ 18 جون 2025 کو شائع ہونے والی تصویر میں ایک  F-15 ایران میں حملے کرنے کے لیے ٹیک آف کر رہا ہے۔ (فوٹو: آئی ڈی ایف)

سٹی42: اسرائیل نے ایران کی نیوکلئیر تنصیبات اور فوجی تنصیبات پر بیس نئے حملے کئے ہیں۔
فبدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں ایرانی جوہری اور ہتھیاروں کی تیاری کے تقریباً 20 مقامات پر فضائی حملوں کی ایک لہر مکمل کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں تقریباً 60 لڑاکا طیارے شامل تھے، جن کے بارے میں آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ "ہتھیاروں کی تیاری کی جگہوں، سینٹری فیوج کی پیداوار کی جگہوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حکومت کے جوہری ہتھیاروں کی ٖڈیویلپمنٹ کے منصوبے کی تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی)کی سائیٹس  کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوکلئیر سائٹس  "ایرانی حکومت کو اپنے یورینیم افزودگی کے مقصد کے پیمانے اور رفتار کو بڑھانے کمیں مدد دے رہی تھیں۔

آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ دوسرے اہداف میں "خام مواد اور میزائلوں کی اسمبلی کے لیے اجزاء تیار کرنے والی فیکٹریاں، نیز ایران کے فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے لیے جگہیں" شامل تھیں۔