ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا وفد مذاکرات کیلئے  مسقط پہنچ گیا

Iran war, Irani delegation, Masqat, Oman, Mediation

سٹی42: برٹش نیوز ایجنسی روئیٹرز نے بتایا ہے کہ ایران کا ایک جہاز عمان کے دارالحکومت مسقط گیا ہے جو غالباً مذاکرات کی غرض سے بھیجا گیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کل "جنگ کا آغاز" کرنے کی پوسٹیں کیں، آج مذاکرات کے لئے وفد عمان کے دارالحکومت مسقط بھیج دیا۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی نے یہ بریکنگ خبر دی ہے کہ ایران سے دو طیارے اڑے ہیں، ان میں سے ایک عمان کے کیپیٹل سٹی مسقط گیا ہے، نیوز ایجنسی کے مطابق اس جہاز مین ایران کا ایک مذاکراتی وفد گیا ہے۔ عمان نے ہی پہلے بھی امریکہ کے ساتھ ایران کے مذاکرات شروع کروانے میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود پانچ روز سے بند تھیں، آج چھٹے روز پہلی مرتبہ ایران سے کوئی طیارہ اڑ کر باہر گیا ہے۔

اس بریکنگ نیوز کی ابھی کسی دوسرے صحافتی ذریعہ نے تصدیق نہیں کی،۔