نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر لیگی کارکنان ناراض، جاتی امراء کے باہر احتجاج مظاہرہ

نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر لیگی کارکنان ناراض، جاتی امراء کے باہر احتجاج مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان ظہیر: نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر لیگی کارکنان کا جاتی امراء کے باہر احتجاج،  میاں مرغوب کا کہنا ہے کہ  نواز شریف کی نااہلی کا  فیصلہ بیس کروڑ عوام کو بالکل بھی قبول نہیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ‏سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت نواز شریف‏ آئین کے آرٹیکل  62ون ایف کے تحت تاحیات  نااہل ہوگئے۔  نااہلی کے فیصلے کے بعد جاتی امراء کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ فیصلےکو منانے سے انکار کرتے ہوئےشدید نعرے بازی کی گئی۔

نواز شریف کی نااہلی پر احتجاجی کارکنان نےکہا کہ  نواز شریف دلوں کی دھڑکن ہے۔ نواز شریف کے خلاف فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرتے۔رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا  فیصلہ 20 کروڑ عوام کو بالکل بھی قبول نہیں، فیصلہ پاکستان کی بربادی چاہنے والی قوتوں کو ضرور تقویت دے گا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے سے انکار کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس فیصلہ کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ قوم کی فیصلوں کے خلاف آگ ٹھنڈے ہونے کو نہیں آرہی۔ نواز شریف بہت جلد عوامی عدالت میں جائیں گے۔

سابق ایم پی اے حافظ میاں نعمان نے کہا کہ سابق وزیراعظم فیصلے کے بعد ہشاش بشاش ہیں۔ فیصلوں پر تنقید کرنا عوام کا جمہوری حق ہے۔ مائنس نواز شریف کا کنسپٹ قابل قبول نہیں، نواز شریف کی ضمنی انتخاب میں عوام میں پذیرائی بڑھی۔

پڑھنا مت بھولیں:نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے ایک اور کیس میں طلب کرلیا

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلے بغیر ٹرائل کے جاری کیے جارہے ہیں، بغیر ٹرائل فیصلوں کے اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ نواز شریف کے تبدیلی و انقلاب کو نہیں روکا جاسکتا، نواز شریف کی جنگ عوام کی جنگ ہے۔ نواز شریف عوام کا لیڈر ہے۔ نواز شریف کے خلاف ایسے فیصلے پہلے سے متوقع تھے۔