نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے ایک اور کیس میں طلب کرلیا


سعود بٹ : سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات اور بڑھ گئیں، نیب لاہور نے نواز شریف کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرانے کے الزم پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خلاف ایک کے بعد ایک کیس کھلتا چلا جارہا ہے۔ نیب لاہور نے نواز شریف کو 16 سال پرانی انکوئری میں طلب کر لیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے سے انکار کردیا

نیب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیر اعظم 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی۔ سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔

پڑھنا مت بھولئے: تاحیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں: سراج الحق

دوسری جانب نواز شریف پر ذاتی فائدے کے لیےسڑک بنانے کا بھی الزام ہے۔  جس کی وجہ سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنا پڑے۔ جس سے عوام کا نقصان ہوا۔ مراسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ 21 اپریل کو صبح 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔