مارک زکر برگ کو ایک دن میں  50 کھرب روپے کا نقصان

Mark Zakarburg, Facebook, META financial loses, City42, Share Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹیکنالوجی جائنٹ میٹا کے چیف ایگزیکٹو اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو دو سال کا سب سے بڑا نقصان  ہو گیا۔ زکربرگ ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے محروم ہو گئے۔ 

میٹا کمپنی نے اپنی سال کی پہلی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جنوری سے مارچ 2024 کے دوران کمپنی کے حصص کی ویلیو  میں کمی دیکھی گئی۔

مارک زکر برگ نے رواں برس اے آئی اور میٹا ورس پر 35 سے 40 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث نہ صرف میٹا کے حصص  کی ویلیو میں کمی آئی بلکہ مارک زکربرگ بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے۔ 

 مارک زکر برگ کا صرف ایک دن کا نقصان 18 ارب ڈالر یعنی پاکستانی 50 کھرب روپے ہوا ہے تاہم اس میں مختلف دیگر وجوہات بھی شامل رہی ہیں۔ اثاثوں میں 18 ارب ڈالرز کی کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 155 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں مارک زکربرگ کو 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا تاہم وہ کمپنی کو دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔