پاک بھارت سیریز؛ بھارت پہلے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے، پھر دیکھیں گے، محسن نقوی

Pakistan Muslim League, By Election results, Punjab clean sweep, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین  اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی  نے کہا  کہ احسان اللہ سے متعلق بورڈ بنایاہے،علاج میں کوتاہی کرنے والوں کا تعین کریں گے، احسان اللہ کو امریکا بھی بھیجنا پڑا تو بھیجیں گے، علاج میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہرکھلاڑی اہم ہے، اعظم خان کی انجری کو  میں خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ سٹیڈیمز  کی اپ گریڈیشن کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے، انٹرنیشنل کمپنیوں سے رابطے کی وجہ سے ایک ڈیڑھ ماہ کی تاخیرآئی ہے۔

پاک بھارت سیریز؛ بھارت پہلے چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آئے، پھر دیکھیں گے

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی  نے بتایا کہ کہ پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان کی ٹیم بہت مصروف ہے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

ھیڈ کوچز کا اعلان چند روز میں

محسن نقوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائےگا،

نائب کپتان کا نیوزی لینڈ سیریز میں امکان نہیں

 نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔