سات ممالک بجلی کی تمام ضرورت کلین انرجی سے پوری کرنے لگے

Green Energy, Clean Energy, Zero Carbon monition, Renewable energy, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دنیا  میں صرف سات ممالک ایسے ہیں جو بجلی پیدا کرنے کے عمل میں کوئی آلودگی نہیں پھیلاتے۔ یہ ممالک اپنی تقریباً تمام بجلی قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع سے پیدا کرتے ہیں۔ 

بجلی پیدا کرنے کے عمل میں آلودگی کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے اب قابل تجدید زرائع سے بجلی بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔ پانی، ہوا اور  سورج کی روشنی سے بجلی کی تمام تر ضروریات پوری کرنے والے سات ممالک میں البانیہ، بھوٹان، نیپال، پیراگوئے، آئس لینڈ، ایتھوپیا اور ڈیموکریٹک رپبلک آف کانگو ن شامل ہیں۔ یہ ممالک اپنے شہریوں کے استعمال کے لئے بجلی کا 99.7 فیصد سے زیادہ حصہ جیوتھرمل، ہائیڈرو، شمسی یا ہوا سے پیدا کرنے لگے ہیں۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی اور انٹرنیشنل رینیوایبل انرجی ایجنسی کے اعداد و شمار سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مزید 40 ممالک نے 2021 اور 2022 میں استعمال ہونے والی بجلی کا کم از کم 50 فیصد حصہ قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی سے پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 50 فیصد بجلی ری نیو ایبل ذرائع سے بنانے والے ممالک میں  میں 11 یورپی ممالک شامل ہیں۔