پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

 پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز  کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔ 

لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش ؛ 

لاہورکے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مال روڈ،گلبرگ، ٹاؤن شپ،جیل روڈ، گڑھی شاہو ، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس اور اطراف میں بھی بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ کوٹ لکھپت،ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،گرین ٹاؤن میں بھی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی ہے، جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ 

بارش کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ 
شہر میں موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثرہوگیا ہے۔ لیسکو کے 220 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔ بجلی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔