پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری کیلئے فنڈز جاری

 پنجاب پولیس کی وردی کی خریداری کیلئے فنڈز جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب پولیس کی  وردی کی خریداری کے حوالے سے سنی گئی، محکمہ خزانہ نے پولیس وردی کی خریداروں کیلئے فنڈز جاری کردیئے۔

 پولیس حکام  کے مطابق رواں مالی سال میں سوا لاکھ کے قریب پولیس  یونیفارمز کی خریداری کےلئے 1ارب 20 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

 پولیس حکام  کا کہناہے کہ  رواں سال ملازمین کے لئے 2کی بجائے 1یونیفارم خریدی جائے گی،یونیفارم کی خریداری کے لئے ٹینڈر سفائر کمپنی کو کم ریٹس دینے پر جاری کیا گیا ہے۔

 حکام کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے یونیفارم تاخیر کا شکار تھی،دسمبر میں پولیس خریداری کے فنڈز روک لئے گئے تھے جسکی وجہ سے پروکیورمنٹ رک کر رہ گئی تھی۔