وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس ٹریننگ سنٹر کےدورہ کی تیاریاں شروع کردیں۔ مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی پہنیں گی۔ مریم نواز کےلئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی گئی ہے۔ 
ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں وردی پہنیں گی۔ دوسری جانب محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئےتیاریاں مکمل کر لیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کیلئےحتمی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔