ٹک ٹاک میں مستیاں؛ بڑے صاحب نے سب انسپکٹر کی انکوائری لگوا دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد حنیف:  ٹک ٹاک میں خاتون کے ساتھ  ویڈیو پوسٹ کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، بڑے صاحب نے انکوائری  کا آرڈر کر دیا۔

 پنجاب پولیس کے پاک پتن میں تعینات ایک سب انسپکٹر  کی ایک لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک وائرل  ہو رہی ہے جس میں بیک گراؤنڈ  میوزک میں ایک انڈین گانا  بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک میں یہ ویڈیو  ایک سب انسپیکٹر نے اپنے اکاؤنٹ  سے پوسٹ کی جو اس وقت وائرل ہو رہی ہے۔ 

 پولیس اہلکار کی یونیفارم میں  ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او پاکپتن نے نوٹس لے لیا،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو اس واقعہ کی  انکوائری کا حکم دے دیا۔