وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے سے انکار کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملنے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ذیشان نظیر: کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بیگناہ کشمیریوں کی شہادت، وزیراعلی پنجاب نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر کوملنے سے انکار کردیا۔ شیڈول کے مطابق یہ ملاقات کل ہفتے کے روزلاہورمیں ہونی تھی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیرمیں ظلم وبربریت کی وجہ سے وزیراعلی پنجاب نے بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ سے ملنے سے انکارکیا ہے۔ نئی دہلی میں بھارت دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اجے بساریہ نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے لئے تحریری اجازت لی تھی۔

 تاہم کشمیرمیں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے شہبازشریف نے ملاقات سے انکارکردیا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانےنےتصدیق کی ہے کہ اجے بساریہ نے تین روزہ دورے پرلاہورآنا تھا۔ اس دوران ان کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں ہونا تھیں۔ تاہم شہبازشریف کی مصروفیات کی بنا پر ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔

دوسری جانب اب بھارتی ہائی کمشنرلاہورنہیں آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اس وجہ سے بھی انکارکیا ہے کہ ان کے خاندان پر پہلے ہی بھارت سے روابط کا الزام ہے۔