'بریانی نہیں ہوں کہ ہر کسی کو بھا جاؤں،  حنا رضوی کا اپنی عمر اور وزن پر تنقید کرنے والوں کو جواب

Hina Rizvi, Body shamming, Age shaming, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حنا رضوی نے باڈی شیمنگ کرنے والوں  کو توجہ کی طالب  فیک پرسنیلییٹیز قرار دے دیا۔
 حنا رضوی نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو بعض کم ظرف ان کی عمر اور فزیک پر تبصرے کرنے لگے۔   بعض بے ہودہ تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا ۔ توقع کے برعکس حنا رضی ان تبصروں پر نہ صرف غصے میں آئیں بلکہ انہوں نے چند بے ہودہ ناقدوں کو جواب بھی دے ڈالا۔
اداکارہ  سنگیتا کی چھوٹی بہن اداکارہ حنا رضوی نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ  اپنی شادی  کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے۔ 
اب  حنا اور عمار ایک  ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے تو ہوسٹ نے بھی ان سوالات اور تبصروں کا ذکر چھیڑنا ضروری سمجھا۔ بس پھر کیا تھا، حنا بھڑک اٹھیں اور تند لہجے میں بولیں کہ  میری شادی اور مجھ پر تنقید کرنے والے چند ہی لوگ ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس بناکر  تنقید کرکے توجہ حاصل کرنا چاہی، وہی چند جعلی اکاؤنٹس والے مختلف پوسٹوں اور ویڈیوز میں جاکر میری شادی اور  جسامت پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

حنا رضوی کو زیادہ غصہ اس بات پر تھا کہ  ان کی شادی پر ایسے بھی کمنٹس کیے گئے کہ دیکھتے ہیں ان کی شادی کتنا عرصہ چلتی ہے۔

حنا نے جلے کٹے لہجے میں ہوسٹ سے  سوال کیا کہ ایسے کمنٹس کرنے والے یہ بتائیں کہ پہلے ان کی کتنی شادیاں تھیں جو ناکام ہوئیں؟ یا ان کے شوہر نے پہلے کتنی شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں؟

حنا رضوی نے کہا کہ میں نے اپنے پورے  کیرئیر میں کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا، کبھی بولڈ کردار  نہیں کیے، میں اپنے کلچر کو ساتھ لے کر چلتی ہوں، مسلمان ہوں، روزے رکھتی اور نمازیں پڑھتی ہوں اور حجاب کرنے والی خواتین کی عزت کرتی ہوں لیکن یہ دعویٰ نہیں کرتی کہ بہت دین دار ہوں، میں بریانی نہیں ہوں کہ ہر کسی کو اچھی لگوں یا ہر کسی کو خوش رکھ سکوں۔