ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا تنویرنےا مسجد القریٰ کے شہیدوں کے گھروں پر جا کر فاتحہ کہی

رانا تنویرنےا مسجد القریٰ کے شہیدوں کے گھروں پر جا کر فاتحہ کہی

سٹی42:  بھارت سے شہدا کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے.  یہ بات فوڈ سکیورٹی کے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما رانا تنویر حسین بھارت کے خلاف پاکستان کے کاؤنٹر اوفیسیو  آپریشن بنیان منصوص  کی مسرور کن کامیابی کا جشن منانے  کے روز اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ 
مرید کے میں  جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا،  مودی کے ہندو توا نظریئے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی جب سے وزیر اعظم بنا ہے اس نے بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی ہے۔ اب اس نے پاکستان پر حملے کی جسارت کی جس کا نتیجہ اس کے لئے تباہ کن ہو گا۔

رانا تنویر  نے کہا، پہلگام واقعہ پاکستانی مداخلت نہیں، یہ بھارت کی فوج کی نااہلی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پہلگام واقع کی نیوٹرل انکوائری کی پیشکش کی۔ ہم تو خود بھارت کی دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج کی طاقت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہے۔

رانا تنویر نے کہا، ہمارے شاہینوں نے تین رافیل بمبار  گرا کر تاریخ رقم کر دی، قوم فتح مبین پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

 رانا تنویر حسین نے کہا کہ مضبوط دفاع سے لے کر دشمن کو مضبوط جواب دینے تک مسلم لیگ ن اور شریف برادران کا طرہ امتیاز ہے۔ہم نے اپنے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے،جب بھی موقع آیا بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

رانا تنویر حسین نےمریدکے میں مسجد پر بھارتی میزائل حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کی اور شہیدوں کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ کہی۔