سٹی 42: سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اللہ کے کرم سے یہ قوم آج فتح کا دن دیکھ رہی ہے۔
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور پورا لاہور باہر نکلا ہوا ہے۔ یہ دن اللہ کے کرم سے جو ہمارا بزدل اور جھوٹا دشمن تھا اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔نہ صرف اپنا دفاع کیا بلکہ تاریخ رقم کی ہے کہ پاکستانی فوج کس طرح اپنے دشمن کو جواب دینا جانتی ہے۔ بھارت کو اس کے جارحیت کیخلاف افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آج کے بعد کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے سوچے کا اور پھر کوئی بھی قدم اٹھائے گا۔میں پاکستان کی سرحدوں پر کھڑے ہر فوجی کو سلام پیش کرتی ہوں، جن کی وجہ سے آج ہم اپنی چین کی نیند سوتے ہیں اور آج پاکستان میں امن ہے۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے، قابلیت بھی ہے اور ہمارے پاس پاک فوج ہے۔اللہ کا شکر ہے جس طرح شہباز شریف نے پاکستان کے پولیٹیکل اور پارلیمنٹ فرنٹ اور پاکستان کی قوم کے یونائیٹڈ فرنٹ کو لیڈ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا تھا کس کی وجہ سے آج دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ آج پاکستان کا دفاع نہ صرف مظبوط ہے ناقابل تسخیر ہے۔
مریم اورنگ زیب نے کہ امیں میڈیا ہاؤسز، کیمرہ مین، رپورٹرز اور اینکرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں جنہوں مے پاکستان کے بیانیے کا دفاع اور پوری دنیا میں پھیلایا۔ جب بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلا رہا تھا پاکستانی میڈیا جھوٹ کو بے نقاب کررہا تھا۔ میں ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور انفارمیشن منسٹر عطاء تارڑ کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں پاکستان کے بیانیے کو دن رات ٹیم بن کر پاکستان کا کیس لڑا۔ جس طرح پاکستان نے جواب دیا ہے دشمن اب جرات کر ہی نہیں سکتا کہ کوئی ایسی حرکت کرے، وہ پاکستان کے جواب کو یاد رکھے گا۔