ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم متحد ہیں، چوکنا ہیں، اور اپنے دفاع کیلئے ہر لمحہ پرعزم ہیں؛ شازیہ مری

ہم متحد ہیں، چوکنا ہیں، اور اپنے دفاع کیلئے ہر لمحہ پرعزم ہیں؛ شازیہ مری

ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے، ہم متحد ہیں، چوکنا ہیں، اور اپنے دفاع کے لیے ہمیشہ اور ہر لمحہ پرعزم ہیں۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی، دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن، مذاکرات اور خطے میں استحکام کا داعی رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کردار انتہائی غیر ذمے دارانہ، اشتعال انگیز اور افسوسناک رہا۔