ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوری دنیا آج پاکستان کی جرات کو سلام کررہی ہے؛جنرل سیکرٹری آئی پی پی شعیب صدیقی

پوری دنیا آج پاکستان کی جرات کو سلام کررہی ہے؛جنرل سیکرٹری آئی پی پی شعیب صدیقی

سٹی 42:آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر استحکام پاکستان پارٹی  نے اظہار تشکر  کیا ہے  ۔
پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی ،صدر لاہور ملک زمان نصیب، صدر شعبہ خواتین پنجاب تسکین خاکوانی،رانا جاوید اقبال، ملک عمیر واحد، علی ملک، عمران ہارون گل و دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئے 
استنبول چوک سے فیصل چوک تک ریلی نکالی گئی،شرکاء کے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے 

استحکام پاکستان پارٹی کی ریلی چیرنگ کراس پہنچ گئی،جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب و ایم پی اے شعیب صدیقی کا چیرنگ کراس پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری پاک فوج نے جو کامیابی حاصل کی ہے اسنے پوری دنیا کو خاموش کروا دیاپوری دنیا آج پاکستان کی جرات کو سلام کررہی ہےپاکستان نے بھارت کو جواب دے کر پوری دنیا کو واضح پیغام دیا ہے،پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،آج ہم ساری قوم ایک پیج پر کھڑے ہیں
صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب نے کہا پاکستانی فوج ہمارے سر کا تاج ہے،پاکستانی فوج نے آج قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،آج پوری قوم پاک فوج سے ساتھ کھڑی ہے
استحکام پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت کی