ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا؛ احسن اقبال

پاکستان کی فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا؛ احسن اقبال

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے، جن میں 3 رافیل تھے۔

شکر گڑھ کے علاقے نور کوٹ میں فتح ریلی سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت نے سیز فائر کے لیے امریکا اور دوسرے ملکوں کی منتیں کیں، پاکستان نے ایک بار پھر ذمے دار ملک ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فضائیہ کے شاہینوں کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کی حکمتِ عملی اور صلاحیت کی تعریف کر رہی ہے، پاکستان بھارت سے 10 گنا بڑی تباہی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھتا تھا کہ وہ ناقابلِ تسخیر ہے، اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کو تباہ کر دے گا تو یہ اُس کی بھول ہے۔