ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں؛ وزیراعلیٰ بلوچستان

پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں؛ وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو دشمن کو بھرپور جواب ملا۔ 

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت کے آسرے پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو ایک بار پھر سوچنا ہوگا کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر انہیں قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔