ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں اہم  تعلیمی امتحانات ملتوی کردیئے گئے 

Metric exams, exams postponed, New date announced, City42 , Secondary Board Lahore, City42

سٹی42:   سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں اہم  تعلیمی امتحانات ملتوی کردیئے گئے  ہیں۔

لاہور  بورڈ اور دوسرے تعلیمی بورڈز نے آج اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات  ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ اب میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز  29 ستمبر سے ہوگا۔

اس سے پہلے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر  سے شروع ہونا تھے۔ ان امتحانات کی ڈیٹ شیٹ ابھی نہیں آئی تھی۔

اب پنجاب کے کئی حصوں میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر یہ امتحانات تقریباًً تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ نئی ڈیٹ شیٹ کچھ دن میں جاری کی جائے گی۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے حکام نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے کا  فیصلہ کیا گیا۔

 لاہور اور  پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ میٹرک کےدوسرےسالانہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے تیاری کرنے والے سٹوڈنٹس ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر ملنے کا انتظار کر رہے تھے۔ امتحانات کے انعقاد کے بارے میں سیلاب کی وجہ سے بے یقینی کے سبب بورڈز کے حکام ڈیٹ شیٹ اور رولنمب سلپس بھیجنے کے کام کو روکے ہوئے تھے۔ آج امتحانات کی نئی تاریخ کے اعلان سے بے یقینی کی کیفیت ختم ہو گئی اور رولنمبر سلپ کیلئےسٹوڈنٹس کا انتظار بھی ختم ہو گیا۔

بورڈحکام کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمین  اب امتحانات کی نئی تاریخ کے مطابق ڈیٹ شیٹ کافیصلہ کرےگی۔ڈیٹ شیٹ جاری ہونےکےبعدرولنمبر سلپ جاری ہوں گی۔