ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  گجرات میں سیلاب، سارا شہربارش کے پانی میں غرق

Gujrat Urban Flooding, Madina Sayedan, Court Road MArket, Session Courts Gujrat

سٹی42: گجرات میں اربن فلڈنگ  کے بعد نئی مصیبت آ گئی۔ ڈی سی بند ٹوٹ گیا،سیلابی پانی شہر میں داخل ہو گیا۔  پوش مارکیٹ سمیت بہت سی مارکیٹوں میں سینکڑوں دوکانیں بارش کے پانی سے متاثر ہوئی ہیں۔
گجرات میں مختصر وقت میں بے تحاشا بارش برسنے کے بعد حفاظتی بند ٹوٹنے سے شہر سے باہر کا پانی بھی شہر میں آ گیا ہے۔ گجرات میں بارش کے پانی نے تباہی مچادی۔ بہت سے شہری علاقے  بارش کے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

گزشتہ روز اربن فلڈ کے شدت اختیار کرنےکے بعد گجرات کی نواحی آبادی  مدینہ سیداں میں ڈی سی بند ٹوٹا۔ ضلعی انتظامیہ  نے بند کو بچانے کے لئے تین مرتبہ اس کی مرمت کروائی۔ ڈی سی بند کی تین دفعہ مرمت بھی تیز بارش کے سبب آنے والے بے تحاشا پانی سے بند کو بچا نہ سکی۔

گجرات میں تعلیمی اداروں کی چھٹی

گجرات اربن فلڈ  کی  تباہ کن صورتحال کے سبب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

 

بارہ در،  کچہری چوک،گوندل چوک،ظہور الہیٰ اسٹیڈیم میں پہلے سے جمع بارش کے پانی کی سطح مزید بلند ہو رہی ہے۔

گجرات کے کئی مضافاتی گاؤں بھی اربن فلڈ سے زیر آب آئے ہوئے ہیں۔ اب شہری علاقوں میں بھی 5 سے 6 فٹ پانی جمع ہو گیا ہے۔  اس پانی سے سینکڑوں گھروں میں گھریلو سامان برباد ہو گیا ہے۔

آج گجرات کی سیشن کورٹ بھی ڈوب گئی۔

گجرات شہر کی کورٹ روڈ  مارکیٹ بھی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئی۔ قیمتی سامان سے بھری دوکانوں میں پانی گھس جانے سے درجنوں دوکانداروں کے قلاش ہو جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

 نالہ بھنڈر ، نالہ بھمبر میں سیلابی ریلے کی زد میں آ کر مکان بہہ جانے کا واقعہ بھی رپورٹ ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے تصدیق کی ہے کہ گجرات کا 20 فیصد حصہ پانی میں ڈوب چکا ہے۔ عام شہری بتا رہے ہیں کہ تقریباً سارا گجرات پانی میں غرق ہے۔

گجرات شہر میں 526 ملی میٹر کی مسلسل برسات نے ہر طرف تباہی مچادی، گلیاں اور سڑکیں دریاؤں کا منظر پیش کررہی ہیں اور  شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں پانی داخل ہوچکا ہے اور لوگ چھتوں اور اوپر کی منزلوں پر پناہ لئےہوئے ہیں۔

گجرات شہرمیں بارش کے بعد 6 نالے بپھر گئے ہیں، قمرسیالوی روڈ نالہ اوورفلو ہونے سے پانی شہر میں داخل ہوگیا، سیلابی پانی گاؤں لوراں مدینہ اور سیداں کچہری چوک میں جمع ہے۔

  قمرسیالوی روڈ، محلہ شفیع آباد، شاہ حسین میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

دلچسپ کوشش

کلیے ماجراپلی سے نالہ بھنڈر تک ڈیڑھ کلومیٹرتک خندق کھودی گئی ہے۔ لیکن اب تک اس کوشش کا نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ 70 فیصد پانی نالہ بھنڈر کی طرف موڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، مالو کھوکھراں کی طرف بھی شگاف ڈالا گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے اور سیلاب سے برباد ہونے والے شہریوں کی فوری مدد کی جائے۔