ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمنا میں پانی63 سالوں میں تیسری بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

Hathnikand Dam, Delhi under threat, Taj Mahal Agra, City42
کیپشن: file photo ہتھنی کنڈ ڈیم سے مزید پانی جمنا میں چھوڑا گیا ہے جس کے بعد دریا مین سیلاب دارلحکومت دہلی کے نشیبی علاقوں کو تاراج کر رہا ہے۔

سٹی42:  بھارت کے دارالحکومت دہلی کے قریب دریائے جمنا میں پانی63 سالوں میں تیسری بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ 

جمنا میں ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے جمنا میں پانی کی سطح دہلی کیلئے خطرے کے نشان سے سات فٹ اوپر  پہنچ گئی ہے۔ نئی دہلی کے نشیبی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے کچھ اونچے علاقوں میں بنائے گئے ریلیف کیمپس بھی اب سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا  کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دریا میں پانی کی سطح 207 میٹر  سے ایک فٹ زیادہ ہوگئی ہے۔ جو 1963 میں دریا کے پانی کا ریکارڈ رکھنے کے آغاز کے بعد سےدریا میں پانی کی تیسری بلند ترین سطح ہے۔

 جمنا کے سیلاب نے صرف دہلی کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ دہلی سے پیچھے  دریائے جمنا کا پانی 45 سال بعد تاج محل کی دیواروں تک پہنچ گیا۔

پانی کی بلند سطح کی وجہ سے دریا کے قریب  آبادی زیر آب آگئی جس کے باعث 12 ہزار کے قریب لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا۔