ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے سیلابی ریلوں کی پاکستان میں تباہ کاریاں , مزید علاقےزیرآب

Satluj River Flooding, Qasur, Bahawalnagar, Bahawalpur flood, Pakistan Floods

سٹی42: بھارت سے پاکستان کی طرف چھوڑے گئے سیلاب کے ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ ستلج کے پانی نے بہاولنگر میں کئی آبادیوں سیلاب برپا کر دیا۔

دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ہے اور بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکار محصور افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے سے کافی فاصلے پر واقع  آبادیاں بھی سیلاب میں ڈوب گئیں۔

 بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے سبب سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔

 عارف والا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔

کبیر والا میں عبدالحکیم ریلوے کراسنگ برج زیرِ آب آگیا جب کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر شورکوٹ خانیوال ریلوے ٹریک بند ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔