ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام ضمنی انتخابات ملتوی

 تمام ضمنی انتخابات ملتوی

سٹی42:  ملک بھر میں سیلاب کے باعث الیکشن کمیشن نے تمام ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے ہیں۔
 الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا ہے کہ سیلاب کی پیداکردہ صورتحال کے سبب قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کردیا گیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات بھی ملتوی کردیئے ہیں۔

 گزشتہ دنوں کے دوران پی ٹی آئی کے کئی ارکان قومی اسمبلی کو نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالتوں سے قید کی سزائیں ہونے کے ساتھ نا اہل بھی قرار دے دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں الیکشن کمیشن آٖ پاکستان نے این اے 66 وزیر آباد ، این اے 96، این اے 104 فیصل آباد ، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال میں ضمنی انتخابات کروانے کے لئے تاریخیں مقرر کر کے انتخابی عمل کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔  صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں بھی پی ٹی آئی کے ارکان کی نا اہلی کے بعد ضمنی انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ ان چار صوبائی حلقوں میں پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 97 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال شامل تھے۔ آج الیکشن کمیشن نے ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ان حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان سیلاب کی صورتحال کے خاتمہ کے بعد کرے گا۔