سٹی42: پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی کیفیت آج بھی برقرار ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پبلک کو دریاؤں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پنجاب کے دریا ؤں کی جمعرات کی شب صورتحال
پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے ۔
دریائے چناب میں مرالہ ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے۔
خانکی ہیڈ ورکس پر چناب میں پانی 2 لاکھ 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
قادر آباد ہیڈ ورکس پر چناب کا بہاؤ جمعرات کی شب 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے ۔
چنیوٹ پل پر دریائے چناب میں پانی 5 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے ۔
تریموں ہیڈ ورکس پر چناب میں پانی 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے ۔
دریائے راوی جسڑ کے مقام پر 80 ہزار کیوسک پانی لے کر بہہ رہا ہے۔
راوی میں پانی سائفن کے مقام پر 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
شاہدرہ پل کے قریب راوی میں 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوکی ہیڈ ورکس پر راوی میں پانی 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک پہنچ گیا۔
راوی میں سدھنائی ہیڈ ورکس پر پانی آج شب 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی آج رات 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
سلیمانکی ہیڈ ورکس پر ستلج میں پانی 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
ستلج میں اسلام ہیڈ ورکس پر پانی کی مقدار 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک نوٹ کی گئی۔
پنجند ہیڈ ورکس پر تین دریاؤں کا پانی 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ یہاں پانی کی مقدار آنے والے گھنٹوں میں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاؤں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیں۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا
دریاؤں میں ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے باز رہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے
[8:53 pm, 04/09/2025] +92 317 2424118: A
شیئر کریں:




