ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام

ضلع انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) ضلع انتظامیہ شاہدرہ میں تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس، آپریشن کے فوری بعد تجاوزات پھر سے قائم، تجاوزات مافیا اور چور پولیس کے مابین چور پولیس کا کھیل جاری، انتظامیہ تجاوزات کا مستقل خاتمہ کرنے میں ناکام نطر آرہی ہے۔

شاہدرہ میں اے سی سٹی احمد رضا بٹ کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں چور پولیس کا کھیل جاری رہا، ٹیموں کے موقع پر پہنچتے ہی تجاوزات مافیا رفو چکر ہو گئے جب کہ ٹیموں کے جانے کی دیر تھی کہ تجاوزات پھر سے سڑکوں پر آگئیں۔

ڈی سی لاہور کو سب اچھا کی رپورٹ دی گئی جب کہ سٹی فورٹی ٹو کی نشاندہی پر ٹیمیں دوبارہ خانہ پوری کے لیے شاہدرہ بازار پہنچیں اور چند ایک دکانوں کو جرمانے کیے، سیل کیا اور ایف آئی آر درج کیں، ٹیموں کے پھر جانے کی دیر تھی کہ بے لگام تجاوزات نے شاہدرہ میں روڈ کو پھر سے قبضے میں لے لیا۔

اے سی سٹی کا دعوی ہے کہ شاہدرہ میں تجاوزات کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جو کہ ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔

شاہدرہ میں دکانداروں نے جگہ جگہ فوڈ، سبزی، مچھلی، جیولری اور کپڑوں سمیت دیگر سٹالز دکانوں کے سامنے لگوا رکھے ہیں جن سے ماہانہ کرائے بٹورے جاتے ہیں، تجاوزات کا خاتمہ نہ ہونا راوی زون انتظامیہ کےعملہ کی بھی ملی بھگت معلوم ہوتی ہے۔

بازار میں تیسری بار آپریشن کیا گیا مگر تجاوزات کا پھر سے آجانا ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw