ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرلیا

محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کرکے رہنمائی طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے آئی سی سی کے آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے اینٹی کرپشن یونٹ سے رہنمائی مانگی اور سوال کیا کہ کیا یونٹ پاکستان میں ان سے ہونے والی پوچھ گچھ سے آگاہ ہے واضح رہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز اینٹی کرپشن یونٹ کے آن لائن پورٹل کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سوال نامے پر محمد رضوان کا تحریری جواب بھی سامنے آیا تھا۔ رضوان نے کہا تھا کہ انہوں نے بطور کرکٹر اپنی اہلیت کے مطابق پاکستانی ٹیم کی خدمت کی۔

محمد رضوان کے مطابق انہیں 8 ستمبر کو این سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹس موصول ہوا، تاہم اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس آن لائن جوئے سے منسوب کیا جارہا ہے، نہ ہی متعلقہ واقعے یا اس میں ان کے مبینہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیشی کے دوران انہوں نے متعدد بار اپنے خلاف الزامات کی تفصیلات طلب کیں، لیکن انہیں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

محمد رضوان نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ کرکٹرز سے متعلق بدعنوانی کے معاملات کے لیے آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ متعلقہ فورم ہے اور ان کے خلاف الزامات بھی آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملے کی تحقیقات این سی سی آئی اے کی جانب سے کرنا سمجھ سے باہر ہے اور اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو اس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ انکوائری کا حصہ بن سکیں۔

محمد رضوان نے مطالبہ کیا تھا کہ اگر ان پر کوئی ایسا الزام ہے تو معاملہ فوری طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو بھیجا جائے۔