ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ کی سفارتی کور سے الوداعی ملاقات

خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ کی سفارتی کور سے الوداعی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں سفارتی کور کے ارکان سے الوداعی ملاقات کی، جس میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سفارتی نمائندوں نے آمنہ بلوچ کی بطور خارجہ سیکریٹری خدمات اور قیادت کو سراہا سفارتی کور کے ارکان نے خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ کے ساتھ اپنے دورِ عہدہ کے دوران ہونے والے رابطوں اور تعاون کو بھی سراہا۔

ملاقات میں شریک سفارتی نمائندوں نے آمنہ بلوچ کے لیے ان کی آئندہ ذمہ داریوں اور مستقبل کی کاوشوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق الوداعی ملاقات میں سفارتی نمائندوں اور خارجہ سیکریٹری کے درمیان باہمی تعاون اور سفارتی روابط سے متعلق امور بھی زیرِ گفتگو آئے۔