ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں فضائی راستے عارضی طور پر بند ،نوٹم جاری

 لاہور میں فضائی راستے عارضی طور پر بند ،نوٹم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر لاہور کی فضائی حدود میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹم کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پانچ فضائی راستے عارضی طور پر بند رہیں گے، جن میں جھنگ سے ساجن اور ریگٹ سے ڈی آئی خان سمیت دیگر مختلف فضائی راستے شامل ہیں۔

 یہ فضائی راستے 17 اور 18 ستمبر کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے سات بجے تک بند رکھے جائیں گے۔

 ترجمان کے مطابق، مذکورہ فضائی راستے زمین سے غیر معینہ بلندی تک تمام پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے  تاہم مسافروں اور ائیرلائنز کی سہولت کے لیے متبادل فضائی راستے دو طرفہ پروازوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

 جبکہ ڈی آئی خان سے آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے فضائی ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کرنا لازمی ہوگا، ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فضائی راستوں کی یہ بندش مکمل طور پر آپریشنل وجوہات کے پیش نظر کی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer