ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 21 ارب 38 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر میں یہ اضافہ پاکستان یورو بانڈ کی وصولیوں کے نتیجے میں ہوا کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 40 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے کمرشل بینکوں کے ذخائر کو شامل کرنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 12 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے 10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 10 روپے کے نوٹ کی بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، عوام ایسی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق نئے ڈیزائن کے نوٹوں سے متعلق تجویز وفاقی کابینہ کے زیر غور ہے، تاہم اس وقت کسی بھی مالیت کے نوٹ کو تبدیل یا بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے نوٹ جاری کرنے یا موجودہ نوٹوں کی بندش کا فیصلہ ہونے کی صورت میں عوام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔