ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے

سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سابق صوبائی وزیر علی حسن چانھیو کو کھپرو میں ان کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے۔

 عینی شاہدین کےمطابق دو گاڑیوں پر سوار مسلح افراد بنگلے میں داخل ہوۓ، علی حسن چانھیو کے سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کرکے کمرے میں بند کیا اور علی حسن کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعے کی اطلاع پر سینکڑوں افراد حاجی علی حسن کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی سانگھڑنے کہا ہے ہے کہ پولیس کو  واقعے کی اطلاع ملی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی لین دین کا معاملہ بھی لگتاہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیاہے۔