عرفان ملک:ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
مجاہد سکواڈ نے ناکہ سگیاں پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے اور لاہور پولیس کو مطلوب ایک فراڈیے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں انسانی سمگلنگ جبکہ لاہور کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے لین دین اور رقوم کی مد میں فراڈ کی نیت سے بوگس چیک جاری کیے تھے۔ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے اور لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزم عادل کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ناکہ سگیاں سے حراست میں لیا گیا، جسے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔