ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرولیم لیوی ختم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرولیم لیوی ختم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر شیخ:  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول پر عائد لیوی کے خاتمے تک عوام کے لیے ڈٹے رہیں گے۔

کینال روڈ پر جماعت اسلامی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران 20 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا غیر رسمی گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کس شہر سے شروع کیا جائے گا، اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم لانگ مارچ کے حوالے سے جماعت اسلامی کا آج کا اجلاس بہت اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پیٹرول ریلیف پیکج ایک اور ڈرامہ ہے، جبکہ پٹرولیم لیوی میں کمی کی صورت میں دھرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ صوبے بننے کے حق میں ہیں، تاہم اس کے لیے بنیادی ڈھانچے کو دیکھنا ہوگا۔

ملاقات میں بیٹ رپورٹرز  ابوبکر شیخ، الفت مغل، عدنان شیخ، محمد آصف، ارسلان رفیق بھٹی، میاں شاہد، میاں شعیب، عاصم بدر اور محمد قاسم بھی شریک تھے۔