ویب ڈیسک: ایپل نے آئی فون 18 پرو کے کیمرے میں نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت سے تیار یا تبدیل کی گئی تصاویر کے بڑھتے مسئلے کے درمیان اصل تصاویر کی تصدیق میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ایپل کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کیمرے سے لی گئی تصویر کا غیر ترمیم شدہ اور قابلِ تصدیق ورژن محفوظ کرسکیں گے کمپنی کے مطابق فوٹوگرافرز اس سہولت کی مدد سے یہ ثابت کرسکیں گے کہ تصویر میں دکھایا گیا منظر واقعی کیمرے کے سامنے موجود تھا۔
ایپل کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی اور جعلی تصاویر تیار کرنا آسان ہوگیا ہے، جس کے باعث آن لائن موجود بصری مواد کی اصلیت پر اعتماد ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے نئے فیچر کے ذریعے ایپل صارفین کو تصاویر کی اصلیت جانچنے کا ایک اضافی طریقہ فراہم کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب آئی فون میں موجود کلین اپ جیسے ٹولز صارفین کو تصاویر میں موجود اشیا کو تبدیل کرنے یا ہٹانے کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔